سوات،سوات کے حلقہ پی کے 86سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوارکی پاکستان تحریک انصاف شمولیت کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین پلے کارڈ اوربینرزاٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے ،فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں خودسوزی کی دھمکی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی کے 86سے صوبائی نشست کے سابق امیدوار محمدزیب خان اوردیگرعہدیداروں نے کہاکہ ہم نے سترہ سال تک پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہیں مگر اب ہمارے حلقے سے تعلق رکھنے والے اے این پی کے سابق امیدوار کو پارٹی میں شامل کیا جارہاہے جو ایک غیرقانونی،غیراصولی اورغیرآئینی فیصلہ ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ اے این پی سے پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والے سابق امیدوارکے ساتھ ٹکٹ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا جو میرے حق پر ڈاکہ ڈالنے ک مترادف ہے،ہمیں ہماری قربانیوں کا یہ صلہ دیا جارہا ہے آخر ہماراقصورکیا ہے؟انہوں نے کہاکہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوان پرویز خٹک کے پاس بھی گیا اوران سے درخوست کی کہ غلط فیصلے کو واپس لے کر پارٹی کو تباہی سے بچائیں،انہوں نے کہاکہ اے این پی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرحیدرعلی خان کو پی ٹی آئی میں شامل کرانے کیلئے ہماری پارٹی کے ایم این اے مرادسعید،ایم پی ایزمحمودخان،محیب اللہ خان اورفضل حکیم دوڑ دھوپ کررہے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے میری قربانیوں کو بھلا کر نئے لوگوں کو ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے شامل کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ میراقصورصرف یہ ہے کہ میں نے پارٹی حکام کو ایس ایم ایس کیا تھا کہ ہماری پارٹی کے ایک وزیر اوربعض ممبران کا م نہیں کرتے جس کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے پہلے تو ایس ایم ایس کیا تھا مگر اب گلی کوچوں اوربازاروں میں سرعام ایسا کہتاپھروں گا،انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں انصاف کے نام پرووٹ دیا مگر پارٹی کے اندرہمارے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کی مقبولیت متاثر ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ نہ صرف ہمارے حلقے بلکہ ضلع بھرکے کارکن ہمارے ساتھ ہیں اگر ناانصافی پر مبنی فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو ہم بغاوت کرنے پر مجبورہوجائیں گے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہواتوخودسوزی کریں گے،انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان اس مسئلے کا خودنوٹس لے کر تحقیقات کریں تاکہ پارٹی کارکنوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
431 total views, 1 views today