سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ریٹائرڈ ایس پی نوید اقبال نے کہا ہے کہ چارباغ سے نادرا آفس کی منتقلی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ چارباغ میں پاکستان پوسٹ آفس بھی غیر فعال ہے ۔نادرا آفس اور پاکستان پوسٹ آفس کو جلد دوبارہ فعال کیا جائے ۔ بصورت دیگر سخت احتجاج کی کال دیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تحصیل چارباغ عوام کے ساتھ نا انصافی کی حد کردی ہے ۔نادرا آفس کو ختم کردینے اور پاکستان پوسٹ آفس کو غیر فعال رکھنے کی وجہ سے تحصیل چارباغ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ لہذا فوری طور پر نادرا آفس کی دوبارہ چارباغ منتقلی سمیت پوسٹ آفس کو فعال کیا جاے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
1,720 total views, no views today
Comments



