مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجازخان نے کہاہے کہ ہمارااصل مقصد جرائم کامکمل خاتمہ اورمظلوم کو فوری انصاف کی فراہمی ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے ہم تمام تر صلاحیتیں اوردستیاب وسائل بروئے کارلارہے ہیں تاہم اس سلسلے میں پولیس کو عوام کے تعاؤن کی ضرورت ہے ،ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ پولیس اور عوام کے مابین بہتر اوردوستانہ تعلقات استوار کرسکیں ،وہ گذشتہ روز مینگورہ پولیس اسٹیشن میں سوات پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ سوات میں چار ج سنبھالنے کے بعدہماری پہلی خواہش یہ تھی کہ یہاں کے صحافیوں کیساتھ ملاقات کروں تاکہ ان سے یہاں کی صورتحال پر بات چیت کی جاسکے،انہوں نے کہاکہ معاشرہ کو جرائم اورجرائم پیشہ عناصر سے مکمل پاک کرنے کیلئے پولیس ہمہ وقت متحرک رہتی ہے تاہم ایساعوام ہی کے تعاؤن سے ممکن ہے لہٰذہ عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنی طرف سے بھرپور تعاؤن کریں انہیں جہاں کہیں سماج دشمن عناصراور جرائم پیشہ افراد یا مشکوک اشیاء نظر آئے تو اس کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس بروقت کارروائی عمل میں لاسکے ،انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت اورحفاظت کیلئے ہیں لہٰذہ انہیں جس وقت بھی ضرورت پڑے ہمارے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔
1,362 total views, no views today



