انٹرویو /وقار احمد سواتی
خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 2سے ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی کا تعلق سوات کے سیاحتی علاقہ مدین کے ایک سیاسی گھرانے سے ہے ،ان کے والد میاں انور علی بھی سابق صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں ،چونکہ میاں شرافت علی کا خاندان بھی سیاسی ہے اور ان میں خود بھی سیاسی صلاحیت اور ان کے دل میں عوامی خدمت موجود ہے،پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اس وقت کے صوبائی وزیر موجودہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنماوں کی دلچسپی سے میاں شرافت علی نے 20اکتوبر 2017کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،میاں شرافت علی کے عمران خان کی وژن سے محبت اور عوامی خدمت پر پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے ان کو گزشتہ عام انتخابات میں پی کے 2سوات 1کا ٹکٹ دیا گیا ، انہوں نے عام انتخابات میں حلقہ پی کے 2میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور 2بار منتخب ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیدجعفر شاہ اور دیگر امیدواروں کو شکست دے کر 21099ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی اور حلقہ پی کے2سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوگیا ۔
ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے سوات نیوز ڈاٹ کام کو اپنے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت پر یقین رکھتاہوں ،عوام کے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ، انہوں نے حلقہ پی کے 2میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کہا کہ بحرین سے کالام تک روڈ پر کام جاری ہے ،بعض جگہوں پر ترکول پر کا کام بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ کالام سڑک پر کام کے مکمل ہونے کا تاریخ اکتوبر 2019ہے ہماری کوشش ہے کہ مقررہ مدت سے پہلے ہی سڑک کی تعمیراتی کام مکمل ہو ،انہوں نے کالام سے مہوڈنڈ روڈ کے حوالے سے کہا کہ کالام سے مہوڈنڈ جو کہ 24کلومیٹر روڈ ہے ان کو بھی جلد تعمیر کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دیر کوہستان اور سوات کوہستان کو ملانے کے لئے اتروڑ کے طرف سے روڈ تعمیر کیا جائے گا ،دونوں اضلاع کو ملانے والے پہاڑی علاقہ میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بھی بنائیں جائین گے تاکہ اکر کوئی سیاح ٹھرنا چاہے تو رات بسر کرسیں ، انہوں نے کہا کہ انکر خوڑ کے قریب روڈ ، بشیگرام روڈ سمیت حلقے کے مختلف سڑک ہمارے منصوبوں میں شامل ہے۔
صحت کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے میاں شرافت علی نے کہا کہ مدین ہسپتال جو کہ سیلاب میں بہہ چکا تھا ان کے تعمیر پر کام جاری ہے ،پہلے اس منصوبے میں فنڈز نہیں تھے اب ان کو 10کروڑ روپے منظور ہوچکے ہیں اور آئندہ بجٹ میں بھی ان کو مزید فنڈ زدی جائیگی جس سے جلد ہی یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا ۔بیسک ہیلتھ یونٹ بحرین ،چم گھڑی اور چیل کے اپ گریڈیشن جبکہ بشیگرام اور مانکیال میں نئی بیسک ہیلتھ یونٹس ہمارے منصوبوں میں شامل ہے جو کہ جلد تعمیر ہوکر عوام کو ریلیف مل جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ درال پاور پراجیکٹ کے ساتھ بھی ایک ہسپتال تعمیر ہو رہا ہے جس میں بھی عام عوام کے لئے علاج کی سہولت میسر ہوجائیگا ۔
حلقہ پی کے 2میں تعلیم کے حوالے سے میاں شرافت علی نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے منصوبوں میں بحرین میں گورنمنٹ ڈگری کالج اور مدین میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شامل ہے جبکہ کالام میں سوات یونیورسٹی کے کیمپس کے حوالے سے بھی کوشش کررہاہوں ،اوشو میں اسکول کا ٹینڈر ہوچکا ہے جس پر آج کل برفباری کے وجہ سے کام نہیں ہوسکتا ، موسم تبدیل ہوتے ہی اس پر کام شروع ہوجائیگا جبکہ بعض زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کے ٹینٹ خراب ہوچکے تھے ان کونئی ٹینٹ دی جائیگی انہوں نے کہا کہ وزیرتعلیم کا بھی میں انتہائی مشکور ہوں جس نے ہمیں یہ بھی کہا ہے کہ جہاں بھی ضرورت ہوں وہا ں اگر کرایہ پر بلڈنگ مل جائے تو اچھا ہی ہوگا ۔
حلقہ پی کے 2میں سوات کے سیاحتی علاقے بحرین سے مہوڈنڈ تک آتے ہیں جو کہ پوری دنیا سمیت پاکستان بھر میں سیاحت کے حوالے سے مشہور بھی ہے تو سیاحت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی اسمبلی کے ممبر میاں شرافت علی نے حلقہ پی کے 2میں سیاحت کی فروغ کے منصونوں کے حوالے سے کہا کہ مانکیال میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل کے تعمیر ، کالام میں اسٹیڈیم اگر زمین دیا جائے ، کالام میں مختلف سیاحتی سپاٹس پر چیئرلفٹس ،انکر خوڑ کے قریب جھیل روڈ کے کنارے سیاحتی سپاٹس ،مختلف جگہوں پر ٹراوٹ فش کے فارمز سمیت مختلف میلے لگانے اور دیگر منصوبے شامل ہیں ۔
سوات کے سیاحتی علاقوں روز بروز جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے ایم پی اے میاں شرافت علی کا کہنا تھا کہ جنگلات سیاحتی علاقوں کا حسن ہے ،جنگلات کی غیر قانونی طریقے سے کٹائی جرم ہے ،میں نے حلقہ پی کے2میں سوئی گیس کے فراہمی کے حوالے سے کوششیں شروع کی ہے اگر سوئی گیس فراہم کیا جائے یا بجلی مزید کم قیمت پر دیا جائے تو جنگلات کی کٹائی روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ،حلقہ پی کے 2کے محرومیوں کا آزالہ کریں گے ۔
3,018 total views, 2 views today