سوات(سہیل باچا سے)بریکوٹ میں تاجر برادری اور تحصیل ناظم کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ، تحصیل ناظم نے تاجربرادری کو بیہودہ باتوں سے مخاطب کردیا، تاجربرادری نے بازاریں بند کرنے کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹی ایم اے بریکوٹ میں اہم اجلاس بلایا تھا، جس مین تحصیل انتظامیہ ٹی ایم اے اور تاجربرادری شریک تھی، اس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی نے ٹی ایم اے کا ٹیکس خلاف قانون قراردیدیا ، جس کے حمایت تاجر برادری نے بھی کی تاہم اس موقع پر تاجر برادری اور تحصیل ناظم کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی ، جس نے شدت اختیار کرلی، تاجر برادری کے صدر کےالفاظ پر تحصیل ناظم نے نازیبا الفاظ تاجر برادری کےبارے میں استعمال کئے جس کیخلاف تاجر برادری نے احتجاج شروع کرنے اور دکانیں اور بازاریں بند کرانے کا اعلان کردیا،
بریکوٹ میں ٹی ایم اے کی جانب سے دکانداروں سے ٹیکس کی وصولی کیخلاف تاجر برادری میں کافی تشویش پائی جارہی ہے جس کیخلاف تاجر برادری نےا حتجاج کرتے ہوئے بازاریں بھی بند کرادی ہے، اور انتظامیہ کیخلاف سخت الفاظ بھی استعمال کئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر انم نے ایکشن لیتے ہوئے درجن بھر دکانداروں کو 3 ایم پی او کے تحت جیل بھی بھجوادیا ہے، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ سوات اور مالاکنڈڈویژن ٹیکس فری زون ہے یہاں پر ٹیکس کی وصولی خلاف قانون ہے اس کے باوجود ٹی ایم اے بریکوٹ ٹیکس وصول کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا ٹینڈر بھی نہیں ہوا بعض بااثر افراد اپنے مالی فائدے کیلئے ٹیکس وصول کررہی ہے ۔
2,011 total views, 2 views today