سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش اور چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں خیبر پختونخوا حکومت تعلیم کے علاوہ طلبہ کی کردار سازی اور غیرنصابی سرگرمیوں پر توجہ دے رہی ہے کیونکہ آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ اعلیٰ تربیت بھی دیں وہ فارم گراؤنڈ مکانباغ منگورہ میں پراونشل ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرکر رہے تھے تقریب میں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر حافظ محمد ابراہیم اور دیگر افسران کے علاوہ صوبہ بھر کے مختلف اسکولوں سے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی مشیر تعلیم نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت ہر سکول و کالج میں پورٹس گراؤنڈ لازمی قرار دیا جا رہا ہے انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے تمام شعبوں میں اپنی دلچسپی کے کھیل کا انتخاب کرکے اس میں بھرپور پریکٹس کریں کیونکہ صوبائی حکومت میرٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے اسی ٹیلنٹ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرنے کا پلان بنا چکی ہے جس میں آئندہ کسی سفارش یا اقرباء پروری کا عمل دخل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کی بہتری کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے صوبے میں سرکاری تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے کی خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے سزااور جزا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے تعلیمی اداروں کی کرکردگی میں نمایاں بہتری آجائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,797 total views, no views today



