پشاور(آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے ترجمان اور متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینا یہودی ایجنڈا آگے بڑھانے کی سازش کا حصہ ہے ،جے یو آئی اسلام وملککیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیگی ملکی اسلامی تشخص کو سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی کیونکہ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں علماء دیوبند کا خون شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد ختم نبوت خزانہ چارسدہ روڈ پشاور میں جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے حقیقی نظام کے نفاذ تک ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی حکمران محض ریاستِ مدینہ کا نام لیکر کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے اس کیلئے عمل کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ ریاست مدینہ کے قیام کے دعویداروں نے مدارس کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں رجسٹریشن پر پابندی،مدارس کو بلڈوز کرنے اور اسلامیات پڑھانے کے لئے ۵فیصد اقلیتی کوٹہ ،علماء کی گرفتاریاں، حافظ قرآن کا اعزازی 20نمبر کا کوٹہ ختم کرنا یہ سب ریاستِ مدینہ کے خلاف پالیسیاں ہیںیہ سب مغرب کی خوشنودی اور انکی آشیر باد حاصل کر کے انکے ایجنڈے کی تکمیل کے پروکرام ہیں مگر جمعیت علماء اسلام ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور ملک میں سیکولر ایجنڈا نہیں چلنے دیگی
2,490 total views, 2 views today