سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام) سوا ت پریس کلب کے الیکشن کمیٹی نے سال 2019کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ، انتخابات اتوار کو ہوں گے ، گذشتہ روز سوات پریس کلب کے جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت غلام فاروق ہوا ، جس میں تمام ممبران نے شرکت کی ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی ، ممبران صلاح الدین خان لالا اور بدر زمان نے سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کی کابینہ تحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ، جس کے مطابق 4جنوری بروز جمعہ کو پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے لئے کا غذات نامزدگی ، 5جنوری بروز ہفتہ کو کاغذات کی چانچ پڑتال اور کاغذات کی واپسی جبکہ 6جنوری بروز اتوار کو صبح 10بجے سے لیکر شام 4بجے تک پولنگ ہوگی ، اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان اور تمام عہدیداروں نے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ ہمارے ساتھ تعاون کیا اور کہا کہ بغیر کسی عہدہ کے اپ لوگوں کے مسائل ومشکلات اور پریس کلب کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے اپنی کوشش بروئے کار لائیں گے ۔
1,140 total views, 2 views today