سوات (ساجد خان سے)سوات یونیورسٹی میں سواستوں ادبی سوسائٹی کے زیراہتمام (Peot of the Campus)کے نام سے پشتو مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ،مشاعرے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد جمال خان ،رجسٹرار زاہد اللہ ،پرووسٹ ڈاکٹرفضل ربی کے علاوہ23شعراء اور مختلف شعبوں کی سربراہان کے علاوہ طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مشاعرے میں شاعروں نے اپنے اشعار پیش کئے جس کے ججمنٹ کیلئے پروفیسر بخت ذادہ دانش ،پروفیسر عطاء الرحمن عطاء ،فضل سبحان افغانی ،فضل علی خان اور رضوان شمال موجود تھے اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہاہے کہ معاشرے میں شاعروں کا بہت اہم اور مثبت کردار ہے ،ہمیں پڑھنے کیساتھ ساتھ اپنی ثقافت پر بھی توجہ دینی چایئے ، پختوں سرزمین کی ایک وسیع تاریخ ہے ہمارے نوجوانوں کو اپنے ثقافت کے بارے میں پڑھنے چاہئے ہماری نوجوان نسل میں نہایت ٹیلنٹ موجود ہے اگر نوجوان اس ٹیلنٹ کو مثبت انداز میں پیش کریں تو اس سے ملک وقوم کو ترقی ملی گی ،اقوام نے ہمیشہ اپنے تاریخ اور ثقافت کو دیکھ کر اورساتھ لے کر ترقی کی ہے انہوں نے کہا کہ میں سوات ادبی سوسائٹی کو میں مبارکباد دیتا ہوں کہ سوسائٹی یونیورسٹی میں اس طرح کے تقاریب منعقد کررہے ہیں اس موقع پر سوسائٹی کے آرگنائزر سجاد علی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی سوسائٹی یونیورسٹی میں اس طرح کی تقاریب منعقد کرینگے جس سے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں مل رہے ہیں ۔مشاعرے کے اخر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو پانچ ہزار نقد انعام اور شیلڈ ،دوسری پویشن حاصل کرنے والے کو تین ہزار نقد انعام اور شیلڈ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اور مشاعرے میں حصہ لینے والوں میں سرٹیفکیس بھی تقسیم کئے گئے ۔
1,306 total views, 2 views today