مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کے قیام کیلئے کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عملی اقدامات کا آغا زکردیا گیا،وزیرعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر انتظامی آفیسرز نے صحافیوں کے ہمراہ کالونی کیلئے جگہ منتخب کرنے کیلئے مختلف مقامات کا دور ہ کیا،گذشتہ روزڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمدفوادخان نے صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کے قیام کیلئے اے اے سی عامر علی شاہ کے ہمراہ کانجوٹاؤن شپ اور دنگرام میں جگہوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر صحافی شہزادعالم،حضرت بلال،فضل رحیم خان اوراے ڈی انفارمیشن غلام حسین بھی ان کے ہمراہ ،اے ڈی سی محمدفوادخان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ محمودخان اورسوات انتظامیہ یہاں کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھانے اور انہیں درپیش مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں صحافیوں کی مشکلات میں کمی آنے سمیت انہیں بنیادی سہولیات بھی میسر آئیں گی،میڈیا کالونی کیلئے جگہ کے انتخاب کیلئے عملی کام کاآغاز کرنے پر صحافیوں نے وزیر اعلیٰ محمودخان،اے ڈی سی محمدفواد خان اور صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیا۔
1,140 total views, 2 views today