سوات(سوات نیوزڈآٹ کام )ضلع سوات کے سیاحتی وادیوں میں کل سے ہی برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، برفباری نے موسم کو مزید سردکردیا ہے جبکہ سیاح گرتے برف سے لطف اٹھانے کیلئے بڑی تعداد میں سیاحتی علاقوں کو پہنچ گئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈڈویژن کے سیاحتی علاقوں، کالام ، مالم جبہ ، مہوڈنڈ، چترال، لواری ٹاپ، دیر اپر سمیت دیگر علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برفباری اور بارش کا امکان ہے ، کل سے جاری رہنے والے بارش اور برفباری نے سوات کا موسم مزید سرد کردیا ہے، جبکہ ملک بھر سےبڑی تعداد میں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مالم جبہ کالام، لواری ٹاپ سمیت دیگر علاقوں تک پہنچ گئے ہیں۔
2,067 total views, no views today
Comments



