سوات(سھیل باچاسے)بریکوٹ ٹریڈرز فیڈریشن کا ٹی ایم اے کے نازیبا الفاظ کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کردیا ہے، بریکوٹ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر معراج الدین تنہا نے سوات نیوزڈآٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ ٹریڈرز فیڈریشن کے کابینہ کو ٹی ایم اے نے مزاکرات کیلئے بلایا تھا، تین گھنٹے تک ٹی ایم اے نے تقاریر کی ،جب تحصیل ناظم کی باری ائی تو انہوں نے بازار کابینہ اور دکانداروں کی توہین کی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کیخلاف تاجر برادری نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاہے، جو اب تک جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ٹی ایم اے اور تحصیل انتظامیہ اپنا ٹیکس ختم نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات نے رابطہ کیا ہے اور اس تنازعہ کے حل کیلئے ڈی ایس پی کی قیادت میں جرگہ بھی بنایا ہے، معراج الدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بھی مالاکنڈڈویژن کو ٹیکس سے مستثنی قراردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بریکوٹ ٹریڈرز فیڈریشن اس وقت تک احتجاج کریگی جب تک ٹیکس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ، بازار صدر معراج الدین تنہا نے کہا کہ مختلف لوگوں سے مجھے دھمکیاں مل رہی ہے لیکن اللہ کی ذات کے علاوہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، بازار دکانداروں کے حقوق کیلئے جان بھی حاضر ہے ، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور غنڈہ ٹیکس کسی صورت ماننے کیلئے تاجر برادری تیار نہیں ہے ،
1,844 total views, no views today



