سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) جرائم پیشہ افراد کے ملکیتی ٹیشو پیپر اخبار میں سوات پریس کلب کیخلاف شائع شدہ کہانی من گھڑت بے بنیاد اور ذاتی عناد پر مبنی ہے،سوات پریس کلب کے اراکین ایسے اونچھے ہتھکنڈوں سے مرغوب نہیں ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارسوات یونین آف جرنلسٹ اور سوات پریس کلب کے جنرل کونسل کے اجلاس میں اراکین کونسل نے کیا۔اجلاس میں گذشتہ دنوں سے ٹیشو پیپر اخبار کے جرائم پیشہ مالکان شاہد علی و رحمت علی کی جانب پگڑی اچھالو مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جرائم پیشہ افرادکے ملکیتی غیر قانونی اخبارکی اشاعت اور کیبل پر غیرقانونی نشریات پر متعلقہ اداروں کی چشم پوشی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت و محکمہ اطلاعات سے غیرقانونی اخبار کی اشاعت اور غیر قانونی کیبل کی نشریات روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ افراد شاہد علی و رحمت علی کے سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کی ممبرشپ ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رہے گااور ہم ٹیشو پیپر اخبار کے بیانات سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔
1,240 total views, no views today



