کبل ، تحصیل کبل کے علاقے کبل چوک پر واقع ایج بی ایل بینک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بیرون ممالک سے بھیجے گئے رقوم کے حصول کیلئے لوگ سارا دن انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ، جبکہ بینک میں موجود اسٹاف کے عوام کے ساتھ نامناسب رویہ کی وجہ سے عوام اپنے اکاؤنٹ دیگر بینکوں میں منتقل کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ، ایج بی ایل کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لے کر درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔ واضح رہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی اور دیگر ضروریات کیلئے رقم سے محرومی کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس کے علاوہ بیرون ممالک سے کافی تعداد میں لوگوں نے ایج بی ایل کبل برانچ میں رقم بھجوانے کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے ۔
1,020 total views, no views today


