سوات ، سوات کے یونین کونسل قمبر کے علاقہ گلی گرام کی ڈسپنسری تاحال چالو نہ ہو سکی ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ ، صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی نے ڈسپنسری کو لیڈی کانسٹیبل کے قبضہ سے آزاد کرایا ،صوبائی وزیر صحت نے بھی آنکھیں پھیر لی ، بار بار ملاقاتوں اور انہیں سارے ثبوت حوالہ کرنے کے بعد بھی ڈسپنسری جوں کی توں ہے ، علاقے کے عوام کو علاج معالجے کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ معمولی بیمار مریضوں کو بھی طویل سفر طے کرکے سیدو شریف ہسپتال پہنچایا جاتا ہے اور اکثر مریض راستے ہی میں دم توڑ جاتے ہیں ،علاقے کا عوام کا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اس اہم مسئلہ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ، قبصہ جمانے والی کانسٹیبل خاتون کا کہنا ہے کہ یہ زمین میری ملکیت ہے اور میں اسے ہر گز حکومت کے حوالہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں ، تمام قانونی اور کاغذائی کارروائی ہونے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا ، تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 81کے علاقہ گلی گرام میں قائم ہونے والی ڈسپنسری تاحال چالو نہ ہو سکی ہے جبکہ اس سلسلے میں اعتبار گل آف گلی گرام نے تمام ریکارڈ اور ضروری کاغذات صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کو فراہم کر دئیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اورایم این اے مراد سعید کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا لیکن تاحال اس پر کارروائی نہیں ہوئی اور ڈسپنسری پر قابض خاتون لیڈی پولیس کانسٹیبل نیلم کے سامنے صوبائی وزیر سمیت انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے ، اعتبار گل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر کے چکر کاٹتے کاٹتے ہم تھک گئے ہیں اور جو بھی ضروری کاغذی کارروائی تھی وہ ہم نے مکمل کر لی ہے ، اگر ہمارے اس اہم مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اس اہم مسئلے سے آگاہ کرینگے اور ان کے سامنے تمام صورتحال سامنے رکھیں گے ،
878 total views, no views today


