سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) تحریک لبیک پاکستان سوات کے تمام اسیران ناموس رسالت کو رہا کردیا گیا۔ زرائع کے مطابق تقریبا ایک ماہ۔قبل 3 ایم۔پی او کے تحت جیل بیجھنے والے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنماوں کو تیمرگرہ اور ڈگر جیل منتقل کیا گیا تھا ۔ گرفتاری کے بعد رہا ہونے والوں میں علامہ پیر سید قادری،مولانا رضاخان قادری،مفتی نور محمد نورانی،ڈاکٹر محمد علیم خان قادری،مولانا مفتی ظفرعلی،قاری بشیراحمد سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر تحریک لبیک کے قائدین کا کہنا تھا کہ حق کوفتح حاصل ہوگی ۔ اپ صل اللہ علیہ وسلم کی۔ذات اقدس کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کرینگے ۔
1,561 total views, no views today
Comments



