خوازہ خیلہ ،خوازہ خیلہ چار مہینوں سے خراب ٹرانسفارمروں کے خلاف بازار کمیٹی کے صدر شیر عالم خان عرف کاکا کے کال پر خوازہ خیلہ تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے مدین روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا ، جس سے ٹریفک کے آمد و رفت مکمل طور پر بند ہوگیا تھا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیر عالم خان کاکا نے کہا کہا ایک سازش کے تحت خوازہ خیلہ بازار میں گزشتہ چار ماہ سے بجلی مکمل طور پر بند ہے
جس کے وجہ سے کارو بارز ندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ،اور بجلی کے کاروبار سے وابستہ لوگ کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بازار کے ہزاروں دکانداروں نے چار مہینے تک صبر سے لیا اور شدید گرمی میں ماہ رمضان کو خراب ٹرانسفارمروں کے وجہ سے بغیر بجلی کے گزاری ، انہوں نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اسلئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوکر روڈ کو بند کردیا ، تاکہ ذمہ دار احکام نیند سے بیدار ہوکر خوازہ خیلہ بازار کے دکانداروں کے حالت پر رحم کھائے ، بعد ازاں مقامی انتظامیہ کے آفسران اسسٹنٹ کمشنر غلام سید خان ، ڈی ایس پی یوسف علی خان اور ایس ایچ او حضرت سید کے مداخلت اور کامیاب مذاکرات کرنے کے بعد احتجاج ختم کردیا ، اور آج دو بجے خوازہ خیلہ کے تمام ٹرانسفرمر ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرائی ، جس کے بعد عوام پر امن طور پر منتشر ہوگئے
482 total views, no views today


