سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری جاری ، سوات کے سیاحتی علاقوں کالام مہوڈنڈ، مرغزار شانگلہ ٹاپ، پیوچار سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رات سے ہی جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں ایک فٹ ،مالم جبہ میں ایک فٹ، مہوڈنڈ میں تین فٹ جبکہ شانگلہ ٹاپ پر سات انچ تک برف پڑھ چکی ہے جبکہ مزید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح بڑی تعداد میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور وہ خوبصورت نظاروں اور گرتے برف کو دیکھ کر خوف انجوائے کررہے ہیں۔
1,464 total views, no views today
Comments



