سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سپرٹینڈ نگ انجینئر پسکو سوات سرکل انجینئر محمد اسرار نے کہا ہے کہ سوات میں اوور لوڈ فیڈر زاور ٹرانسفارمرز کا مسئلہ فوری طور حل کیا جائیگا ، میٹرز کی تبدیلی اور سٹاف کی کمی کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کے وژ ن کے تحت وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی ہدایت پر عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب ڈویژن بابوزئی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایکسیئن سوات ون نذیر احمد ، ڈی سی ایم عبدالودود ، ایس ڈی اوز ارشد خا ن ، شفیع اللہ خان ، نعمان خان ، فضل وہاب ، فتح الرحمن ، ریونیو آفیسر گل نواب خان ، یونین کے زونل چیئرمین عمر علی اور ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ اور عبدالغفور بابا بھی موجود تھے ، کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے میٹرز ، بیلنگ ، ٹرانسفارمرز اور فیڈر ز کے حوالے مسائل بیان کئے ، جس پر ایس ای محمد اسرار خان نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور پیش کردہ مسائل حل کریں گے ، انہوں نے ایس ڈی اوز اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفتر میں عوامی مسائل اور مشکلات کا فوری طور پر ازالہ یقینی بنائیں اور شکایات کا موقع نہ دیں ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واپڈ پسکو کے سب ڈویژنز میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ضری اقدامات کریں گے ۔
1,857 total views, 2 views today