سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات زیر اہتمام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی اکیانویں سالگرہ کی مناسبت سے مرکزی تقریب شمشیر علی ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ، تقریب میں کارکنوں کی بھر پور شرکت ، شہید بھٹو کو خراج عقیدت ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات زیر اہتمام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی اکیانویں سالگرہ کی مناسبت سے مرکزی تقریب شمشیر علی ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سوات کے صدر عرفان حیات چٹان ، سابق صدر شمشیر علی ایڈوکیٹ ، روح الامین لالا،جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے ، ممبرصوبائی کونسل ریاض احمد ایڈوکیٹ ، بخت شیروان ،اور نگزیب خان ، ضلع نائب صدر عالم زیب خان ، قاسم جان سپین دادا اور دیگر نے کہا کہ بھٹو شہید نے ملک کو 1973کاآئین دیا ، ملک کے عوام کو بیرون ممالک کو روزگار کے لئے بھیجا اور ملک ایک ایٹمی قوت بناکر مستحکم کیا ، مقررین نے کہا کہ بھٹو شہید نے اسلام سربراہی کانفرنس منعقد کیا اور ہندوستان سے 80ہزار فوج کو واپس بلایا ، مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ چھ سات مہینے بعد بلدیاتی الیکشن آنے والا ہے جس کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔
1,382 total views, 2 views today