سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سیدو ہسپتال میں درجہ چہارم ملازمین کے لئے ہونے والے انٹر ویوز ملتوی ہوگئے ہیں ، سیدو ہسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سیدو گروپ آت ٹیچنگ ہسپتال میں درجہ چہارم ملازمین کے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے 7جنوری 2019 کو ہونے والے انٹر ویو ز عدالتی احکامات کی روشنی میں ملتوی کردئیے گئے ہیں ، عدالت کے حکم کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ انٹرویوز کے لئے نئی تاریخ کا اعلان کریں گے ، لہٰذا درخواستیں دینے والے عام امیدوار 7جنوری کو انٹر ویوز کے لئے آنے کی زحمت نہ کریں ۔
1,469 total views, no views today
Comments



