اسلام آباد(آئی این پی ) یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ سمیت ولی عہد کا پر تپاک استقبال کیا،21 توپوں کی سلامی دی۔ اتوار کو متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچے ، وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ سمیت ولی عہد کا پر تپاک استقبال کیا۔ولی عہد کو پاک فضائیہ کے دستہ نے سلامی د ی جبکہ نور خان ائیربیس محمد بن زید النہیان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دیگئی ۔وزیراعظم عمران خان نور خان ائیربیس سے مہمان کو لے کر روانہ ہوئے اور مہمان کی گاڑی میں خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے۔
1,412 total views, 2 views today
Comments