کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ TMAکے خدمات پر فخر ہے ، سلا ٹر ہاؤس، سبزی مندی کے قیام اور ٹی ایم اے کبل کے حدود میں بیو ٹی فیکیشن کی مد میں خطیر رقم خر چ کر نے اور رواں مہینے تجاوزات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، پلا زوں میں کارپارکنگ عملی بنائیں ، میڈیا اور حزب اختلاف کے نما یاں کر دار کو سراہتے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار تحصیل نا ظم حاجی رحمت علی خان نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کی انہوں نے بلدیا تی نظام کے بارے میں کہا کہ ابتداء میں جب یہ نظام انسٹال ہو گیا تو TMAکبل وسائل سے محروم تھا تا ہم آہستہ آہستہ بلدیا تی بجٹ میں مختلف مد کی شکل میں فنڈ مختص کیا گیا اور TMA کبل کے لئے جدید مشینری خریداری کا اہم بیڑہ اُٹھا یا گیا جبکہ سا تھ ہی مختلف علا قوں میں صفائی کے لئے کنٹینرز مہیا کئے گئے جس سے عوام میں TMAکی کار کر دگی سامنے آنا شروع ہوئی اور عوام بحا ل ہو گیا انہوں نے مزید کہا کہ TMAکبل ابتدائی طور پر دفتر سے بھی محروم تھا ۔�آج الحمد اللہ ایک ایسا دفترہے کہ عوام مسائل کے حل کیلئے آئے توان کو دفتر میں بیٹھ کر سکون محسوس ہو گا ایک سوال کے جواب میں تحصیل نا ظم نے کہا کہ کونسل کے ممبران اپنے فنڈ سے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے فنڈ خرچ کر رہے ہیں بحیثیت تحصیل نا ظم اپنے یوسی کوز اباخیل میں متعدد ترقیایے سکیمیں کر چکا ہوں اور خواتین کے پر دے کے اہتمام کو اصولی طور پر اپنا کر علاقے میں متعدد مقامات پر انتظار گا ہیں بنائیں تا کہ ان کے پر دے کا ایک بہترین نظام مو جود ہوں یہ سلسلہ دیگر علاقوں تک بھی پہنچاناچاہیے انہوں نے مزید کہا کہ بیوٹی فیکشن پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے اور اس حوالے سے کبل چوک کی مینار کو بھی تبدیل کر نے کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ علاقے میں آنے والے سیاحوں کیلئے کبل با زار مذید خوبصورت نظر آئیں انہوں نے مزید کہا کہ با زاروں سے تجاوزات خاتمے کیلئے با قا عدہ پلاننگ کر رہے ہیں اور متبادل کے طور پر سبزی منڈی قیام میں لا کر ریڑھیوں کو وہاں سے منتقل کر ینگے جبکہ فٹ پاتھوں پر غیر قا نو نی طریقے سے آباد لوگوں کو ہٹانے کیلئے TMAکاروائی کرے گی کسی کے سا تھ نا انصافی نہ ہو گی ایک اور سوال کے جواب میں تحصیل نا ظم نے کہا کہ TMAکبل کے حدود میں سٹریٹ لائٹس نظام کو فعال کرنے کے لئے جلد اقدامات اُٹھا ئینگے تاکہ پرانے سٹریٹ لائیٹس نظام کو کار آمد بنا یا جاسکیں علا قے میں سبزی منڈی اور لوگوں کو معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سلا ٹر ہاؤس جلد قائم کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کبل اور دیگر علا قوں کے عوام کے لئے تفریحی ماحول فراہم کر نے کے لئے ایک خوبصورت پارک کے لئے بھی کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ TMAکبل کے حدود میں زیر تعمیر پلا زوں کے اندر پارکنگ کو عملی نہ کرنے والے مالکان ایک ہفتہ کے اندر اندر حکم کو عملی بنائے بصورت دیگر وہ پلا زے ہر صورت سیل کرینگے اور اس میں موجود دکانیں بھی قانونی طریقے سے سیل کرینگے اس میں رعا یت کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ کبل اور دیگر بازاروں میں بھی بیو ٹی فیکشین کے تحت کام کرنے کے لئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں تاکہ بازاروں کی خوبصو رتی نظر آئیں۔
1,392 total views, 2 views today