مینگورہ ، عیدالضحیٰ کی آمد آمد،ملاکنڈڈویژن کیلئے سیکیورٹی پلان تیار،پولیس کی چھٹیاں منسوخ،بارہ ہزار جوانوں کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں،ٹریفک کیلئے اضافی نفری تعینات،تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کے موقع پرمیں آئی جی پی کی ہدایت پر
ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن عبداللہ خان نے بونیر ، شانگلہ دیر لوئر ، دیر اپر اور چترال کے ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ عید کے موقع پر اپنے متعلقہ ایریا میں پولیس جوانوں کی ڈیوٹیاں یقینی بنائیں،انہوں نے کہاکہ نفری کی تعداد میں میں اضافہ کرتے ہوئے بارہ ہزار پولیس جوانوں اور پولیس افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی کردی گئیں انہوں نے کہاکہ ہوٹلز ، سرائے ،گیسٹ ہاؤسز ، شاپنگ سنٹروں ، مالم جبہ ، پیربابا ، میاندم ، کالام ، گرم چشمہ اوربونی میں سکیورٹی کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی گئی اس کے علاوہ سفید کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں ، لیڈی کنسٹبلز کی ڈیوٹیا ں لگائی گئی ، نیز چیک پوسٹوں پر بھی اضافی نفری ڈیوٹی دے گی اگر کسی مہان کو سیکورٹی یا کوئی اور مسئلہ ہو تو وہ نزدیکی تھانہ سے امدادحاصل کرسکتے ہیں ، ٹریفک پولیس کی بھی اضافی نفری لگائی گئی ہے تاکہ ٓامدورفت میں خلل نہ پڑے ، تمام ڈی پی اوز ،ایس ڈی پی اواور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقے میں موومنٹ میں رہ کرگشت کریں گے ، چیب تراشوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی جوان متحرک رہیں گے ، عید گاہوں ، مساجد میں عید کے نماز کی ادائیگی سے بیشتر و تھروگیٹ ، میٹل ڈیکٹرز تربیت یافتہ نوجوانان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ، اسکے علاوہ آرآر ایف بھی کسی ہنگامی صورت یا ایمرجنسی کیلئے چوکس ہوگی ، سپیشل برانچ اور ڈی ایس کے اہلکار بھی مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں دیں گے ، وی وی آئی پی کے لئے ڈی پی اوز اور ایس ایچ کو بھی خاص ہدایت دی گئی ، میلہ جات وغیرہ مین ڈسک قماربازی ، ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ، اس سلسلے میں بینرزلگائے جانئیں گے ، پٹاخوں کے استعمال کے سلسلہ میں تمام ڈی پی اوز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس سلسلہ میں ڈی سی ضلع سے رابطہ رکھ کر دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لائیں ،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے وہ عید کی موقع پرہوائی فائرنگ سے گریزکریں جبکہ پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاؤن کو یقینی بنائیں۔
366 total views, no views today


