سوات،مدین میں نامعلوم افراد نے سپیشل فورس اہلکار کو گھر میں ذبح کردیا ، واردات کے بعد فورسز کا علاقہ کا گھیراؤ ، کرفیو نافذ ، سرچ اپریشن شروع، مدین پولیس کے ڈی ایس پی سلیم جدون کے مطابق محب اللہ جان ولد سخی جان گزشتہ چھ دنوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، جو گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پایا گیا،
ڈی ایس پی کے مطابق پولیس اہلکار اپنے گھر میں رہائش پذیر تھا، مسلسل غیر حاضری کے بعد جب پولیس نے اس کے گھر پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کو نامعلوم افرا د نے ذبح کرکے قتل کردیا ہے، ڈی ایس پی کے مطابق لاش پر تشدد کی نشانات بھی ملے ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق علاقہ میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے ۔
342 total views, no views today


