سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے پی کے پانچ فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی رواں سال دی جائیگی اور انکی مشکلات ختم کرنے کے لئے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ اور گورننگ باڈی کے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا ، اس موقع پر گورننگ باڈی کے چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم ، حضرت بلال ماما اور دیگر نے فضل حکیم کا شکریہ ادا کیا ، فضل حکیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خپل وزیر اعلیٰ محمود خان سوات سمیت صوبہ بھر کے صحافیوں کے مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے اور سوات کے صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی کے قیام میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ رواں سال سے سوات میں میڈیا کالونی کا سنگ بنیاد رکھا جائیں اور سوات کے صحافیوں کے مشکلات ختم ہوجائے اور ان کا دیرنہ مطالبہ حل کیا جائیں ، فضل حکیم خان نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد غریب عوام کی خوشحالی اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بہترین ٹیم اچھے طریقے سے کام کررہی ہے ، جس سے صوبہ بھر میں خوشحالی آئیگی ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اثرات عوام پر مرتب ہورہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس صوبے سمیت ملک بھر میں کرپشن کا خاتمہ اور خوشحالی آئیگی ۔
1,046 total views, no views today



