سوات(سوات نیوزڈآٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان سے یونین کونسل سیدوشریف پی ٹی آئی کے وفد نے یونین کونسل سیدوشریف میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر، سیدوشریف قبرستان متنازعہ حصہ کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حوالے سے ملاقات کی اس موقع پر ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ،میاں سعید نعیم عرف خانے،ناہید شاہ، ناظم حیدرعلی،ناظم روزی،جنرل کونسلر عابدعلی اور دیگر بھی موجو دتھے و فد نے فضل حکیم خان کو تمام مسائل سے اگاہ کیا چیئرمین ڈیڈیک نے مسائل کے حل کیلئے آج بروز پیر دوپہر2 بجے ڈیڈیک آفس میں اجلاس منعقدکرلیا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام بھی شرکت کرینگے فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے اور عوام کا ہر جائز مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں مجھے دلی سکون ملتا ہے جبکہ عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے اورحقدار کو ان کا حق فراہم کرنے میں کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کرتے۔
1,538 total views, no views today



