سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری ہونے والے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے نو منتخب چیئرمین شہزاد عالم اور دیگر عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
1,277 total views, no views today
Comments



