مینگورہ(سوا ت نیوزڈاٹ کام)کرش پلانٹس کے حوالے سے حکومتی پالیسی کیخلاف پلانٹس مالکان اور مزدور سراپا احتجاج بن گئے،بے جا ایف آئی آر کا اندراج زیادتی ہے ،حکومتی پالیسی پر عملدرآمد سے نقصان عوام کا ہوگا،ٹیکسوں کو کسی بھی صورت نہیں مانتے،مل بیٹھ کر مسئلے کاحل نکالاجائے ،اس حوالے سے ملاکنڈڈویژن کرش پلانٹس اونر زایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوامظاہرین نے نعرہ بازی بھی کی اوربعدازاں ایسوسی ایشن کے چیئرمین رحمت علی ،جنرل سیکرٹری حاجی امین خان اوردیگر عہدیداروں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں پر سات سو پچاس کرش پلانٹ موجود ہیں جن میں لاکھوں افراد کام کرکے رزق حلال کمارہے ہیں مگر اب ان سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم ایک عرصہ سے کرش پانٹس کے مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے چلے آرہے ہیں مگر ہمیں صرف یقین دہانیاں کرائی جاتی ہیں عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں،انہو ں نے کہاکہ اس وقت بھی عدالتوں میں ہمارے کیس چل رہے ہیں جبکہ ہمارے پاس سٹے آرڈ بھی موجودہے مگر اس کے باوجود بھی ہمارے ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر در ج کی جاتی ہے جو ظلم وزیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ سات سو پچاس کرش پلانٹس میں لاکھوں افراد برسرروزگار ہیں جو رزق حلا ل کمارہے ہیں مگر اب ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ،اگرکرش پلانٹ بند ہوگئے تو تمام تر ترقیاتی کاموں کا پہیہ رک جائے گاجبکہ اس اقدا م سے عوام کابھی نقصان ہوگااورلاکھوں مزدور بے روز گار ہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن ٹیکس فری زون ہے جہاں پر کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں کیا جاسکتا مگر اس کے باوجود بھی ہمارے کاندھوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہاہے جسے کسی بھی صورت برداشت کرنے کوتیار نہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت،خپل وزیر اعلیٰ محمودخان اور وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجدمزدور طبقہ پرہونے والے مظالم کا راستہ روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں، ہم قانون کو مانتے ہیں اورقانون کے مطابق کام کرتے ہیں مگر ظلم کو برداشت نہیں کرسکتے مسئلہ کا حل مل بیٹھ کر نکالنے کیلئے تیار ہیں اوراس مقصد کیلئے تعاؤن بھی کریں گے مگر زیادتی اورناانصافی نہیں چلے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم باقاعدہ لاکھوں روپے بجلی بل جمع کراتے ہیں ،ہمارے پاس لیبر انڈسٹری ٹی ایم اے وغیرہ کے لائسنس بھی موجود ہے کوئی غیر قانونی کام نہیں کررہے ہیں بلکہ قانون کے مطابق ہی کام کررہے ہیں مگر اس کے باوجودبھی ہمیں تنگ کیا جارہاہے جو نہ صرف قابل افسوس بلکہ قابل مذمت امر بھی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی تعاؤن کیا تھا اورآئندہ بھی تعاؤن کرنے کیلئے تیار ہیں،مل بیٹھ کر مسئلہ کاپرامن اور انصاف پر مبنی حل نکالنے سے کرش پلانٹس مالکان اورمزدوروں کی بے چینی دور کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔
1,895 total views, 2 views today