مینگورہ ،گورنمنٹ ہائی سکول کوکارئی میں علم و ادبی مجلہ( ہم نوجوان) کے رونمائی تقریب ،صدارت گلوبل پیس کونسل کے صدر فضل مولا زاہد نے کی،تقریب کے مہمان خصوصی اے ای ڈی او شفقت ملک تھے،تقریب میں علاقہ عمائدین ،صحافیوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت ملک نے کہا زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بچوں کو تعلیم کے طرف راغب کرے،علم ہتھیار ہے جن قوموں کے پاس علم کاہتھیار ہوتا ہے ان کے کو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔موجودہ دور کے بچے ذہنی طور پر انتہائی تیز ہے،موجودہ نظام تعلیم کو تبدیل کرنا ہوگا۔ہائی سکول کوکارئی کے جانب سے ادبی و علمی مجلہ کا اغاز خوش ائند ہے۔تقریب سے فضل مولا زاہد،سکول کے پرنسپل میاں شاہ سعید ،سماجی شخصیت احسان اللہ چاند،فضل ودوداور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہامعاشرے میں تبدیلی لانے کیلئے تعلیم کو عام کرنا ہوگااسلحہ کے جگہ قلم کو ترجیح دینا ہوگی،مستقبل میں بھی کاوشوں کو جاری رکھا جائے،گورنمنٹ ہائی سکول کوکارئی کا انتظامیہ اور طالب علم مبارکباد کے مستحق ہے جنہوں نے باقاعدہ علمی وادبی مجلہ کا اغاز کرکے پورے صوبے میں واحد سکول بننے کا اعزاز حا صل کرلیا۔اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلاب علموں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ سکول انتظامیہ کے جانب سے بہترین تعاون پر فضل مولا زاہد،احسان اللہ چاند ،ساقہ پرنسپل علی حیدر اور دیگر کو تعریفی اسناد بھی دئے گئے۔
664 total views, no views today


