سوات، سوات میں انجمن ہلال احمر کے زیر اہتمام خیبر پبلک اسکول عثمان آباد کے طلباء نے ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے واک کیا ،طلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مچھر اور اس کی روک تھام کی تدابیر کے حوالے سے نعرے درج تھے،واک میں خیبر سکول کے ڈائریکٹر نذرحسین،پرنسپل سیدعلی،انجمن ہلال احمر کے ویکٹرسرویلینس آفیسر زڈاکٹر سعید احمد اور شاہ زیب حسن کے علاوہ سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین سیدشہاب الدین نے شرکت کی ،واک خیبر اسکول کی عمارت ست شروع ہوا اور طاہر آباد روڈ سے ہوتا ہوا واپسی پر اختتام پذیر ہوگیا ،اس موقع پر شرکا ء کاکہنا تھا کہ ڈینگی مچھر سے گبھرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اگر محلوں ،گلیوں اور گھروں سمیت آس پاس کے علاقوں میں مچھروں کی افزائش ختم اور اس کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے تو اس وائرس سے بچا جاسکتا ہے ۔
864 total views, no views today


