کبل ، سول ویٹرنری ہسپتال توتانوبانڈئی کے زیر اہتمام کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور اسپرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر بخت عالم اور انچارج ڈاکٹر سول ویٹرنری ہسپتال توتانوبانڈئی ڈاکٹر عثمان غنی نے عوام خصوصاً مویشی پال حضرات کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ قربانیوں کے جانوروں سے چیچڑوں کا خاتمہ اشد ضروری ہے کیونکہ یہ بیماری چیچڑوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے ، فیلڈ ڈے کے موقع پر مویشی منڈی توتانوبانڈئی میں اسپرے کا بھی اہتمام کیا گیا ، تقریب میں ڈاکٹر شعیب ، ڈاکٹر عزیز ، ویٹرنری اسسٹنٹ یوسف خان ، شمس الضحیٰ ، جان عالم ، محمد الرحیم اور دیگر نے شرکت کی ۔
694 total views, no views today
Comments


