مینگورہ ,ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے نائب صدر خورشید علی ولی خیل نے کہا ہے کہ آج تمام وکلاء عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔ اور کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں وکلاء کے دفاتر سے چوریاں روز کی معمول بن چکی ہے۔ گزشتہ دنوں معروف قانون دان عبدالودود ایڈوکیٹ کے دفتر کو نامعلوم چوروں نے صفایا کر دیا تھا کافی وقت گزرنے کے باوجود پولیس نے چوروں کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ جو سراسر ظلم وناانصافی ہے۔ اس سلسلے میں وکلاء آج بروز ہفتہ تمام عدالتوں سے احتجاجاً بائیکاٹ کریں گے۔ ایک روزہ بائیکاٹ کے بعد ہنگامی طور پر جنرل باڈی کا اجلاس ہوگا۔ جس میں آئندہ کیلئے جو لائحہ عمل طے پایا گیا اس پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔
722 total views, no views today
Comments


