بریکوٹ (ریا ض احمد ) بریکوٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ایڈیشن 2کا افتتاح ہوگیا ، پریمئر لیگ میں بریکوٹ سے کل 10ٹیموں اور 140کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے ، ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح پی ٹی ائی کے انفارمیشن سیکرٹری حلقہ پی کے 6اسد علی خان ، پی ٹی ائی بریکوٹ رہنما سجاد علی خان ، ڈاکٹر حنیف خان نے کیا ، اس موقع پر اسد علی خان نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنے اند ر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے مواقع ملے گے ، انہوں نے کہا کہ جب ایک معاشرے کے گراؤنڈ ز آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں ، صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ، ٹورنامنٹ کے ارگنائز ر نائب ناظم ویلج کونسل بریکوٹ غربی اعزاز خان نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کو اگے لے جائینگے ۔
1,402 total views, no views today
Comments



