بریکوٹ،میونسپل کمیٹی بریکوٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردے دی گئیں ۔ عیدالاضحی کے موقع پر بریکوٹ بازار سمت دیگر علاقوں کو صاف رکھنے اور قربانی کے جانوروں کے فضلہ اور دیگر گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔بریکوٹ بازار کے مختلف چوراہوں اور مارکیٹوں میں ایم سی بریکوٹ نے بینر ز اور پوسٹرز لگائیں گئے ہیں جن میں عوام میں صفائی کی شعور اجاگر کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر درج ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو بریفیگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹیکس سپرٹینڈنٹ محمد آیاز خان ،سینٹر ی انسپکٹر ظفر علی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی سوات کے خصوصی ہدایات پر ایم سی بریکوٹ نے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔اس دوران ایم سی بریکوٹ کے اہلکارگاڑیوں کے ذریعے جگہ جگہ جاکر وہاں سے گندگی اٹھائے گی اور فوری طور پر اسے ٹھکانے لگائے گی ۔کیونکہ بدبو اور گندگی سے مختلف خطر ناک بیماریوں کا سدباب ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی گندگی پائی گئی اور ایم سی بریکوٹ کے اہلکاروں نے لاپرواہی اور کوتاہی کی تو ان کے خلاف تدایبی کاروائی کی جائے گی ۔عوا م سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مہم کی کامیابی کے لئے ہمارے ساتھ دیں کیونکہ اپنے علاقے کو صاف وستھرا رکھنا ہمارا دینی ،قومی اور انسانی فریضیہ ہے ۔
388 total views, no views today


