سوات(سوات نیوزڈاٹ کام ) تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا اجلاس ، ممبران نے مسائل کے انبارلگادیئے ، سرکاری محکموں کے حکام نے ممبران کے سوالات کے جوابات دیئے ، اجلاس میں کینٹین کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور ، گذشتہ روز پریزائڈنگ آفیسر / تحصیل ناظم اکرام خان کے زیر صدارت کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کنوینر فضل حمید خان کی اجازت پر ممبران یوسف علی خان ، ڈاکٹرخالد محمود ، علی محمد خان ، عمر ربی ، اختر خان ایڈوکیٹ ، عدنان خان ، حاجی محمد انور اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سو ئی گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ ، پانی اور صفائی کی ناقص صورت حال ، سکولوں کے اپ گریڈیشن ، سیونگز فنڈز کے استعمال اور دیگر مسائل پیش کئے ، اجلاس میں سی ای او واسا ء شیدا محمد ، سوئی گیس انجینئر یوسف خان ، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، حلال فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دار حکام نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے تحصیل کونسل کے ممبران سے ضروری مشاورت کرنے کی یقین دہانی کرائی ، تحصیل ناظم اکرام خان کا کہنا تھا کہ جلد تمام ممبران کا واساء اور حلال فوڈ اتھارٹی سے الگ الگ سیشنز منعقد کیا جائیگا ، جس میں مسائل سنجیدگی سے حل کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اپنی خواہش پر ٹور کیلئے نہ جانے والوں کا کوئی معاوضہ نہیں ہم نے تمام ممبران کو اس سلسلے میں آگاہ کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ کونسل کے تمام ممبران ہمارے قابل احترام ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیونگ کی رقم ممبران کی مشاورت سے ان کے سکیموں کو دیا جائیگا ، جس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل و مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔
1,824 total views, no views today



