سوات(سوات نیوزڈاٹ کام ) ضلع نائب سوات عبدالجبار خان کے کوششوں سے دو فریقوں کی درمیان صلح ہوگئی فریقین شیروشکر ہوگئے عوام مقدمات بنانے اور مقدمات پر وقت اور پیسوں کو ضائع کرنے کی بجائے جرگوں کو ترجیح دیں عبدالجبار خان کے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان کے کوششوں سے دو فریقوں محمد ایاز ولد عمرزادہ سکنہ بازخیلہ اور دوسرے فریق فضل سبحان شاہ حسین اور سمیع اللہ سکنان بیدرہ کی درمیان تنازعہ میں صلح کرکے دونوں فریقوں نے تمام ناراضگیاں ختم کرکے شیروشکر ہوگئے اس موقع پر عبدالجبار خان نے کہا کہ عوام اپنے چھوٹے بڑے تنازعات اور ناراضگیوں کو تھانوں اور عدالتوں کو لے جانے اور ان مقدمات پر وقت کیساتھ ساتھ پیسوں کو خرچ کرنے کی بجائے جرگوں کو خصوصی توجہ دیں اور اپنے تمام تنازعات کو جرگوں میں صلحوں پر ختم کریں انہوں نے اس موقع پر صلح کرنے پر دونوں فریقوں کو مبارکباد دی۔
1,894 total views, no views today



