سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات پریس کلب اور سوات یونین اف جرنلسٹ سوات کے صحافیوں کا نمائندہ تنظیم ہے دوسرا متوازی تنظیم سوات پریس کلب کا نام استعمال نہ کریں ،گزشتہ روز سوات پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز چند لوگوں کی جانب سے سوات پریس کلب کے نام سے متوازی تنظیم کے قیام کا علان کیا گیا جس میں تحصیل کے صحافیوں میں نفاق ڈالنے کی کوشش کی گئی اور اس سلسلے میں کبل پریس کلب کے سینئر نائب صدرعبدالسلام اور بریکوٹ پریس کلب کے سرپرست اعلی فضل مولا خان کے عہدوں کا اعلان کیا گیا جس پر انہوں نے فوری لاتعلقی کا اعلان کیا ،کہا گیا ہے چند لوگوں کی جانب سے سوات کے صحافیوں میں نفاق ڈالنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے لیکن سوات کے صحافی متفق ہے اور اسمیں کوئی نفاق نہیں ہے متوازی نتظیم کا قیام سوات انتظامیہ اور محکمہ اطلاعات کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،اسلئے فوری طور پر انتظامیہ انکے خلاف کاروائی کریں ،پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مذکورہ افراد سوات پریس کلب کا نام استعمال نہ کریں ورنہ خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ۔
1,590 total views, 2 views today