اسلا آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست این آر او کی پیداوار ہے اور وہ آصف زرداری کی حقیقت کو اچھی طرح جانتے ہیں لہذا بہتر ہوگا کہ وہ اپنی زبان بند رکھیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں
اور دونوں کی سیاست این آر او کی پیداوار ہے جب کہ وہ آصف زرداری کی حقیقت کو اچھی طرح جانتے ہیں لہذا بہتر ہوگا کہ وہ اپنی زبان بند رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر پارٹی نے منشور دیئے لیکن اس پر کسی نے بھی عمل نہیں کیا، اسی وجہ سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں اور اگر مایوسی غالب آجائے تو بندہ بے حس ہوجاتا ہے جب کہ میں نے 10 سال کا عرصہ لوگوں کا شعور بیدار کرنے میں لگایا۔
طاہرالقادری نے کہا کہ 40 دن کے دھرنے نے لوگوں کی امیدوں کا چراغ جلا دیا ہےاور اب لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ظالم اور عوام کا نمائندہ کون ہے۔
428 total views, no views today


