سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے تمام یوسیز میں اے این پی ممبرسازی مہم جلد شروع کی جائیگی عوام اس پارٹی سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ضلع بھر میں نظریاتی لوگوں اور عام و خاص کو اس میں شامل کیا جائیگاان خیالات کا اظہار اے این پی کے ضلعی رہنما اور سابق تحصیل نائب ناظم شاہ دوران خان نے اے این پی کے ممبرسازی کے موقع پر ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا شاہ دوران خان نے کہا کہ پارٹی کے ممبرسازی مہم شروع کی اور آئندہ ہفتے کو سوات میں یوسیز کے سطح پر شروع کریں گے عوام پارٹی کو قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں حالیہ ضمنی انتخابات میں اے این پی نے صوبائی سیٹ جیت کر ایک واضح اکثریت حاصل کی اس لئے پارٹی کو سوات میں مزید مضبوط بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ممبرسازی کی جائیگی پارٹی عوام کے حقوق کے حصول میں سرگرم عمل ہیں ۔
1,204 total views, 2 views today