سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں تین دن تک برفباری اور بارش کے بعد اتوار کے روز موسم صاف ہوگیا ، موسم صاف ہوتے ہی بڑی تعداد میں سیاح اور مقامی افراد سیاحتی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے ہیں، مالم جبہ اور کالام اور مرغزار کی جانب بڑی تعداد میں سیاح جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں سڑکوں پر جارہے ہیں، سوات نیوز ڈاٹ کام کے مطابق مالم جبہ سڑک پر ٹائروں کو چین لگائے بغیر نہیں جایا جاسکتا ہے اسی لئے سیاح گاڑیوں کیلئے چین کا انتظامات کرکے جائیں تاکہ ان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
3,014 total views, 2 views today
Comments