مینگورہ(سوا ت نیوزڈاٹ کام )پاکستان برینیاک سکول سیدوشریف میں سا لانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاجس میں طلباء وطالبات ،اساتذہ ،والدین ،ماہرین تعلیم او ر سول سوسائیٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔سوات کے معروف سماجی شخصیت اور سابق وزیر جنگلات داجد علی خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔سید ظہور الہی او رعبداللہ خان بھی تقریب میں موجود رہے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان برینیاک سکول کے پرنسپل حسین احمد نے کہا کہ پاکستان برینیاک سکول معاشرے کے متوسط طبقے کے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کررہاہے او بہت جلد یہ سوات کا بہترین ادارہ ہوگا ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں واجد علی خان نے کہا کہ پاکستان برینیاک سکول ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے جس کے طلبا و طالبات کی کارکردگی لائیق تحسین ہے ۔ انہون نے شرکا پر زور دیا کہ اس ماحول سے فائیدہ اٹھائیں ۔اس موقع پر سالانہ امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کی گی۔
1,074 total views, 2 views today