سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) آل پیرا میڈیکل سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے پی کے کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین جلوس کی شکل میں گراسی گراؤنڈ سے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے اور مطالبات درج تھے ، مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے آل پیرا میڈیکل سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے صدر نعیم سجاد ، چیئرمین گلزار اور بخت امین نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جوناقابل برداشت ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہم ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے لیکن ہمارے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ، ہم نے میڈیکل ڈپلومہ کے لئے امتحان میں بہتر پیپرز دیئے مگر اس کے باوجود ہمیں فیل کردیا گیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے وزیر صحت ہاشم انعام اللہ خان ، وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی اور ایم پی اے فضل حکیم خان سے ملاقاتیں کی ہیں اور تمام ثبوت ان کے سامنے رکھ دیئے ، جنہوں نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم اس سلسلے میں تحقیقات کرائیں گے لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جوقابل افسوس ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اسکا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر ہم21 جنوری کو احتجاجی دھرنا دیں گے ۔
1,430 total views, 2 views today