سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پولیس شکایات کے ازالے کے لئے سوات میں کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ، ایس پی خانخیل خان سربراہ مقرر ، گذشتہ روز سوات میں پولیس کے متعلق شکایات کے سلسلے میں ڈی پی او سوات کے افس میں کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا اور ایس خانخیل خان کو اسکا سربراہ مقرر کردیا گیا ، اس سلسلے میں ایس پی خانخیل خان نے میڈیا کو بتایا کہ آفسران بالا کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہے ، اس مقصد کے لئے پولیس کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور عوام کے شکایات کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں گے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے متعلق ہر قسم کے شکایات کے سلسلے میں براہ راست مجھ سے رابطہ کریں ، دفتری اوقات کار میں اپنے دفتر جبکہ دیگر اوقات میں کسی بھی شکایات کے فون ، واٹس اپ ، ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے مجھ سے رابطہ کریں تاکہ ان کے شکایات کا بروقت خاتمہ ہوسکیں اور انکو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جاسکیں ۔
1,433 total views, no views today



