سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکند ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ کمپلینٹ سیل کا قیام پولیس کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ، جس سے پولیس مظالم کا خاتمہ اور پولیس اور عوام کے درمیان رابطے بحال ہوں گے ، سوات کمپلینٹ سیل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈویژن بھر میں ضلعی سطح پر کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا اور آج سوات میں کمپلینٹ سیل کا افتتاح کردیا ہے ، جس کے لئے گریڈ اٹھارہ کے آفیسر کی تعیناتی کی گئی ہے اور عوام اپنے شکایات فون ، میسج اور ای میل کے ذریعے کرسکیں گے جس کا فوری ازالہ کیا جائیگا ، عوامی شکایات پولیس میں کرپشن ، ظلم ، تشدد ،اور حبس بے جا سمیت پولیس کے متعلق ہر قسم کے شکایات رجسٹر کئے جائینگے اور اہم نوعیت کے شکایات کے لئے اعلیٰ آفسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور شکایت کنندہ کو اسکی جواب اور انکوائری رپورٹ بھی دی جائیگی ، انہوں نے کہا کمپلینٹ سیل کے قیام سے ایک طرف فوری طور پر پولیس شکایت کا ازالہ کیا جائیگا تو دوسری طرف عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم اور رابطے بحال ہوجائینگے اور پولیس پر عوام کا اعتماد بھی برقرار رکھا جائیگا۔
1,536 total views, no views today



