سوات تحصیل مٹہ کے گاؤں باماخیلہ میں نا معلوم افراد نے اے این پی کے رہنما اور امن کمیٹی کے ممبر محمد اشرف خان ولد بحر مند خان سکنہ کو زہ باماخیلہ اور اُنکے ساتھ سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار نادر خان ولد محمد یار سکنہ کوزہ درشخیلہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیئے۔محمد اشرف خان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس اہلکار شدید زخمی ہو نے کے بعد زخموں کے تاب نہ لا کر چل بسے۔
واقع کے بعد سیکورٹی فور سز نے علاقے کو گیرے میں لیکرکر فیو نافذ کی جبکہ مٹہ بازار کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔جس سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے۔دوپہر کے بعد مٹہ بازار سے کر فیوں اُٹھا لی گئی
501 total views, no views today
Comments


