سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)اسلام پور میں تحصیل ناظم اکرام خان اورڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں لوگوں نے مسائل کے انبارلگادئیے ، اہل علاقہ نے پانی ، سڑکوں اوردیگرمسائل کے حوالے سے کھل کر دل کابھڑاس نکال دیا، پولیس کے حوالے سے بھی کافی شکایت کی گئی ، تحصیل ناظم کی طرف سے راستوں کی پختگی کے لئے 10 لاکھ روپے کااعلان ، انتظامیہ کی طرف سے مسائل کے حل کی یقین دہانی ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول اسلام پور میں ایک کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا، جسمیں تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ، ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم ، اے ڈی سی فواد خان ، اسسٹنٹ کمشنر ریاض علی، ایکسئین سی اینڈڈبلیو سمیت دیگرسرکاری حکام اورانتظامیہ سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ، اس موقع پر اہل علاقہ نے سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام کے خلاف دل کابھڑاس نکال دیا، جبکہ زیادہ ترشکایات حلال فوڈ، ایم ایس سیدوہسپتال، پولیس اوردیگرمحکموں کے حوالے سے آئی، عوام نے پانی اورBHUاسلام پور کے حوالے سے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیا۔ جس پر تحصیل ناظم اورانتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ، کہ ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے اپنے فنڈ سے علاقے میں راستوں کی پختگی اوردیگرتعمیراتی کام کیلئے دس لاکھ روپے کااعلان بھی کیا جس پر اہل علاقہ نے ان کاشکریہ اداکیا۔
1,490 total views, no views today



