شمالی وزیرستان: شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈرون حملہ سرحدی علاقے کنڈغر میں کیا گیا جہاں جاسوس طیارے نے 4 میزائل داغے جس میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں،
حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیارے کی نچلی پروازیں جاری رہیں۔
599 total views, no views today
Comments


