سوات ( سوا ت نیوزڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئ کا اجلاس زیر صدارت تحصیل نائب ناظم فضل حمید منعقد ہوا جس میں نو منتخب تحصیل کونسلروں یو سی گل کدہ سے شہزا د شاہ اور یو سی اوڈیگرام سے سمیع اللہ بھی شریک ہوئے اور اُن سے اسسٹنٹ الیکشن کمشنر اعجاز خان نے باقاعدہ طور پر حلف لیا ، تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان ، اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان اوردیگر کونسلروں کا حلف لینے پر نو منتخب تحصیل کونسلروں کو مبارکباد دی گئی اور اُن کو تحصیل کونسل بابوزئ میں خوش آمدید کہا گیا اس موقع پر ٹی ایم او ارشد زبیر ، الیکشن کمشنر اعجاز خان ، پولیس ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ او اور دیگر سرکاری حکام بھی موجود تھے تحصیل ناظم اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب تحصیل کونسلروں کو مبارکباد دی اور واضح کیا کہ عوام نے اُن پر جو ذمہ داری ڈالی ہے وہ بطریق احسن اپنی ذمہ اری پوری کریں گے اور کونسل کی جانب سے ہم اُن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے تحصیل کونسل ہمارے گھر کی طرح ہے اور اس کے تقدس کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جس طرح گھرکے اختلافات باہمی مشاورت سے حل کئے جاتے ہیں اسی طرح تحصیل کونسل میں بھی اختلافات باہمی مشاورت سے حل کرنے کی روایت قائم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل بابوزئ عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں تمام کونسلروں کو یکساں حقوق دئیے جا رہے ہیں کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے اور تحصیل کونسلروں کے جو بھی شکایات ہیں وہ کونسل کے اندر ہی حل کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل بابوزئ سوات کے تحصیلوں میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا تحصیل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے مسائل بھی زیادہ ہے جس کے حل کیلئے ہم ہر وقت کمربستہ ہے انشاء اللہ نو منتخب تحصیل کونسلروں کے علاقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور اُن سے عوام نے جو توقعات وابستہ کررکھے ہیں کوشش کریں گے کہ عوامی مسائل حل ہو سکیں ۔
1,598 total views, no views today



