مٹہ ( سوا ت نیوزڈاٹ کام) عبدالطیف خان ایڈوکیٹ اف رونیال نے کہا ہے کہ مٹہ زرعی دفتر میں زمینداروں کی پھل دار پودے من پسند افراد اور سیاسی اثر ورسوخ پر تقسیم ہوکر عام مستحق لوگ ان پھل دار پودوں سے محروم رکھے گئے ہے انہوں نے کہا کہ زرعی دفتر مٹہ ڈیٹپانئی زمینداروں سے متعلق ہر بات کیلئے باقاعدہ ان زمینداروں کو اطلاع دی جاتی ہے لیکن اس بار پھل دار پودوں کی بارے میں کسی بھی مستحق زمیندار کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور جب پتہ چلا تو دفتر کو انے والی اٹھارہ ہزار پودے ختم ہوچکے تھے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ زرعی دفتر ڈیٹپانئی میں اس سال مستحق اور دفتر کیساتھ رجسٹرڈ زمیندار پھل دار پودوں سے مکمل طور پر محروم رہ گئے ہے اور دفتر کو ملنی والی اٹھارہ ہزار پھل دار پودے من پسند اورسیاسی اثر ورسوخ پر تقسیم ہوکر یہ مستحق زمیندار ان پھل دار پودوں سے مکمل طور پر محروم رہ چکی ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ زرعی دفتر ہر بات کیلئے باقاعدہ رجسٹر ڈ زمینداروں سمیت عام زمینداروں کو باقاعدہ اطلاع کرتے ہیں لیکن اس سال دفتر کو ملنی والی اٹھارہ ہزار پھل دار پودوں کی بارے میں کسی کو بھی اطلاع نہیں دی گئی ہے اور تمام پھل دار پودے اپنے من پسند لوگوں کی ساتھ ساتھ سیاسی اثر ورسوخ پر تقسیم کرکے باقی زمینداروں کو محروم کردی گئی ہے جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے ذمہ دار احکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مٹہ زرعی دفتر سے تقسیم ہونے والی اس سال کی اٹھارہ ہزار تک پھل دارپودوں کی تحقیقات کریں کہ وہ کس کو ملی ہے اور کن لوگوں پر تقسیم کی گئی ہے
1,442 total views, no views today



